ڈیرہ غازی خان (اے پی پی۔ 29 جنوری2024ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں پولٹری ویسٹ سے تیار 10 ہزار لٹر خوردنی تیل پکڑلیا۔ترجمان فوڈ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان کے مطابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر خوراک میں جعل سازی کا ایک اور منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ شہزاد خان مگسی کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے بھٹہ پور فلائی اوور پر خوردنی تیل سے بھری گاڑی دھر لی۔
دوران چیکنگ ٹینکر کے اوپر سیلنگ اور لیبلنگ نہیں کی گئی تھی۔بغیر لیبلنگ کے کھلا آئل خوراک کی تیاری میں استعمال کیلئے سپلائی کیا جارہا تھا۔انہوں نے کہا کہ غیر معیاری تیل مختلف فوڈ پروڈکشن یونٹس، ہوٹلوں اور پاپڑ فیکٹریوں پر سپلائی کیا جانا تھا ، خوردنی تیل کے سیمپل لے کر مزید جانچ کیلیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے کہا کہ خوراک میں کھلے اور غیر معیاری آئل کا استعمال مہلک امراض کا باعث بنتا ہے اور خوراک کے نام پر انسانی جانوں سے کھلواڑ کرنے معاشرے کیلیے ناسور ہیں جنہیں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

إرسال تعليق